Sunday 11 September 2011

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام

تمام پیروان اہل بیت (ع) کو دشمنوں کے مد مقابل ہمصدا ہو کر ڈٹ جانا چاہئے اور انہیں دنیا والوں کو مکتب اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی عظمت اور گہرائی سے آگاہ کرنا چاہئے۔
 «حضرت آيت اللہ العظمی مكارم شیرازی» نے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے موقع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام پیروان اہل بیت (ع) کو ـ خواہ وہ جس علاقے میں بھی بستے ہوں اور جو زبان بھی بولتے ہوں اور جس قومیت سے بھی تعلق رکھتے ہوں ـ ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمنوں کے مد مقابل ہمصدا ہو کر ڈٹ جانا چاہئے اور انہیں دنیا والوں کو مکتب اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی عظمت اور گہرائی سے آگاہ کرنا چاہئے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں محرومین، یتیموں اور حصول تعلیم میں مصروف نوجوانوں کی حمایت کے لئے امداد فنڈز کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل اللہ تعالی کے نزدیک مسلمانوں کے محبوبترین اور پسندیدہ ترین اعمال میں سے ہے اور آخرت کے لئے بہترین ذخیرہ ہے۔

No comments:

Post a Comment